
وزیراعظم اور صدر کی ملاقات میں ملک احمد خان کی موجودگی، فرقان ممتاز کا اہم سیاسی تبصرہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں اہم قومی، علاقائی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے حالیہ دفاعی معاہدے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قصور سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی فرقان ممتاز نے ملک محمد احمد خان کی موجودگی کو نمایاں کرتے ہوئے ان کے سیاسی کردار اور مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
فرقان ممتاز نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ملک احمد خان اب ان چند رہنماؤں میں شمار ہوں گے جو پاکستان کا چہرہ سمجھے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ملک احمد خان چاہتے تو وفاق میں آسانی سے وزارت لے سکتے تھے، تاہم انہوں نے صوبائی سطح پر الیکشن لڑا۔ ان کے مطابق کچھ تکنیکی وجوہات اور شاید خود ملک احمد خان کی خواہش بھی یہی تھی کہ صوبائی سطح پر رہنا بہتر ہے۔
فرقان ممتاز کے مطابق اب ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک احمد خان وفاق میں جگہ بناتے نظر آ رہے ہیں۔
نوجوان صحافی نے اپنے تبصرے کے اختتام پر لکھا: “یہ پاکستان ہے، یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔”
