
قصور میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان، شہری محتاط رہیں
قصور: دستیاب موسمی تجزیوں، ریڈار ڈیٹا اور ہواؤں کی موجودہ صورتحال کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ضلع قصور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان موجود ہے۔
متوقع بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں قصور شہر، چونیاں، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، کھڈیاں خاص، الہ آباد، مصطفیٰ آباد (للیانی)، پھول نگر، کنگن پور، منڈی عثمان والا، گنڈا سنگھ والا، نتھووالا، رکن پورہ اور گرد و نواح شامل ہو سکتے ہیں۔
موسمی صورتحال کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں وقتی طور پر پانی جمع ہونے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور درختوں یا سائن بورڈز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بارش کے دوران بجلی کی کھلی تاروں، کمزور دیواروں اور درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں، جبکہ موٹر سائیکل سوار اور ڈرائیور خصوصی احتیاط اختیار کریں۔
نوٹ: یہ موسمی امکان ہے، 100 فیصد حتمی پیش گوئی نہیں۔ یہ اندازہ دستیاب موسمی ماڈلز، بارش کے ریڈار، سیٹلائٹ تصاویر اور ہواؤں کی موجودہ سمت و رفتار کی بنیاد پر لگایا گیا ہے، اس لیے موسم میں وقت کے ساتھ تبدیلی ممکن ہے۔
