
Kasur Police Arrest Three Suspected Drug Dealers, Recover 6.2kg Hashish
قصور میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بی ڈویژن پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس قصور کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عظیم حفیظ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق صابر بستی کے رہائشی منظور کے قبضے سے 2 ہزار 700 گرام چرس، کوٹ عثمان خاں کے رہائشی عمیر سے 1 ہزار 500 گرام جبکہ شیخ بھاگو کی رہائشی تسلیم عرف اقراء سے 2 ہزار گرام چرس برآمد ہوئی۔
تینوں ملزمان کے خلاف امتناعِ منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی زیرِ نگرانی قصور شہر سمیت ضلع بھر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
