
گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوامی مشکلات بڑھائے گا، مقامی صحافی ملک عارف
قصور: مقامی صحافی ملک عارف نے گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ان کی مشکلات مزید بڑھا دے گا۔
ملک عارف کے مطابق گیس مہنگی ہونے کے اثرات صرف گھریلو صارفین تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ معیشت کے مختلف شعبے بھی متاثر ہوں گے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافے اور عوامی بے چینی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ قیمتوں میں اضافے کے بجائے ایسے متبادل اقدامات پر غور کیا جائے جن سے عام شہری کو ریلیف مل سکے اور معاشی دباؤ کم ہو۔
