
صوبائی وزیرِ توانائی فیصل ایوب کا بلاول بھٹو کو قصور کی ترقیاتی صورتحال پر جواب
قصور: صوبائی وزیرِ توانائی فیصل ایوب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں قصور کی ترقیاتی صورتحال کی جانب توجہ دلائی۔
فیصل ایوب نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “بلاول زرداری صاحب، یہ وہ قصور ہے جسے مریم نواز شریف نے تبدیل کر دیا ہے۔ اپنی آنکھیں کھولیں اور دیکھیں، صرف لاہور نہیں بلکہ پنجاب کے بڑے شہروں کی بھی ازسرِنو تعمیر و ترقی ہو رہی ہے۔”
صوبائی وزیرِ توانائی کا یہ بیان بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کے تناظر میں سامنے آیا، جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ “قصور کو لاہور نہیں بنا سکے، سکردو کو کیا لاہور بنائیں گے؟”
