
قصور: حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز
قصور: برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔
ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا، ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان، محکمہ اوقاف کے اعلیٰ افسران اور مقامی انتظامیہ نے تقریبات کا افتتاح مزارِ اقدس کو غسل دے کر کیا۔
