
KforKasur کی برانڈ ایمبیسیڈر اور انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن میڈم انجم سیف کی گورنر پنجاب سے ملاقات
قصور: کے فار قصور
کی برانڈ ایمبیسیڈر اور انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن میڈم انجم سیف نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رواں سال ممکنہ فلڈ اور سیلابی صورتحال، متاثرہ افراد کی امداد، فلاحی سرگرمیوں اور خصوصاً مہم جوئی و ریسکیو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے قدرتی آفات کے دوران بروقت امدادی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سماجی تنظیموں کے کردار کو سراہا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے میڈم انجم سیف کی فلاحی خدمات اور انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی قصور میں تنظیم کے زیرِ انتظام قائم ووکیشنل سینٹر برائے دستکاری اسکول کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں جاری تربیتی اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
