
میڈم انجم سیف کی قصور چیمبر آف کامرس کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت، نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
قصور: کے فار قصور کی برانڈ ایمبیسیڈر اور چیئرپرسن انجمن ویلفیئر آرگنائزیشن میڈم انجم سیف نے قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر میڈم انجم سیف نے ڈپٹی کمشنر قصور سے بھی ملاقات کی۔
قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب میں نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کاروباری برادری کے لیے ایک اہم موقع تھا۔ میڈم انجم سیف نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا۔
