
الہ آباد میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے آزادی کیمپ میں جشنِ آزادی کی رونقیں
الہ آباد، قصور: پی پی 180 الہ آباد میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے قائم آزادی کیمپ میں جشنِ آزادی کے موقع پر جوش و خروش دیدنی رہا۔
صدر وسطی پنجاب حارث ڈار اور جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور عمران لیاقت بھٹی نے آزادی کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں کے ساتھ جشنِ آزادی کی خوشیاں بانٹیں۔
اس موقع پر شہریوں میں قومی پرچم تقسیم کیے گئے، جبکہ موٹر بائیکس کو بھی سبز ہلالی پرچموں سے مزین کیا گیا۔
آزادی کیمپ پر موجود شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ذریعے وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔
