قصور میں قمار بازی کے اڈے پر کارروائی، 8 جواری گرفتار، ہزاروں روپے برآمد

قصور: تھانہ صدر قصور پولیس نے ایس ایچ او محمد اشفاق کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے سے 8 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم اور 8 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔