
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
مکہ مکرمہ: پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط، مشترکہ تعاون اور سکیورٹی شراکت داری کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت دفاعی شعبے میں تعاون، مشترکہ فوجی مشقیں، انٹیلی جنس کے تبادلے اور دفاعی ٹیکنالوجی میں اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔
ترک میڈیا کے مطابق معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ اگر کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ تاہم معاہدے کو دفاعی نوعیت کا قرار دیا گیا ہے۔
