
مرالی چوک فائرنگ: بابا جی ملک رشید احمد خان اور ملک محمد احمد خان کی چوہدری رضوان عزیز کی عیادت
قصور: وفاقی وزیر مملکت بابا جی ملک رشید احمد خان اور قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے لاہور کے جناح ہسپتال پہنچ کر مرالی چوک میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے چوہدری رضوان عزیز کی عیادت کی۔
چوہدری رضوان عزیز کو آج بھٹے پر جاتے ہوئے مرالی چوک میں دورانِ واردات ڈاکوؤں نے فائر مار کر زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔
وفاقی وزیر مملکت بابا جی ملک رشید احمد خان اور قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے چوہدری رضوان عزیز کو یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔
