
منڈی عثمانوالا پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 2 کلوگرام کے قریب چرس برآمد
قصور: ضلع قصور میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او منڈی عثمانوالا ملک جبار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سلامت پورہ کے رہائشی ملزم خالد پرویز کو ریلوے اسٹیشن عثمانوالا کے قریب سے گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 02 کلوگرام کے قریب چرس برآمد ہوئی، جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا اور منڈی عثمانوالا و گردونواح میں نوجوان نسل کو منشیات فراہم کر رہا تھا۔
ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
