
پٹرول کی قیمت میں اضافے پر پی ٹی وی کے ضلعی رپورٹر وسیم خوشی کا سوشل میڈیا پر تبصرہ
قصور: پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد پی ٹی وی کے ضلعی رپورٹر وسیم خوشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تبصرہ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر طنزیہ انداز اختیار کیا۔
وسیم خوشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
“جب تک جاگو گے نہیں،
لَتّر آپ کے مقدر میں رہیں گے،
وہ بھی ہر روز تازہ۔
نیا دن، نئی قیمت — پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ۔”
یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں مختلف افراد اس پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
