
مولانا عبدالغفور حیدری کا جی ایچ کیو کے سامنے پرامن دھرنے کا اعلان، مقامی صحافی نے معافی کا مطالبہ کر دیا
قصور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پھول نگر میں مولانا فضل الرحمٰن کے خطاب کے بعد جاری سیاسی بحث کے تناظر میں اپنے بیان میں کہا ہے:
“کارکنان تیاری کر لیں، اگر قائدِ جمعیت کے خلاف بلاوجہ پروپیگنڈا بند نہیں کیا گیا تو پھر جی ایچ کیو کے سامنے پرامن دھرنا ہوگا۔”
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ اسی تناظر میں ضلع قصور کے ایک مقامی صحافی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی بات کرنے کے بجائے شہداء سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیے۔
مذکورہ بیان اور تبصرہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں مختلف صارفین اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے ہیں۔
