
محترمہ فاطمہ جناح کی برسی پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا خراجِ عقیدت
لاہور: مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی برسی کے موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح نے پوری زندگی جمہوریت، عوامی خدمت اور پاکستان کے نظریے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم مادرِ ملت کی قومی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔
