
قصور فوڈ اسٹریٹ کے افتتاح پر تعریفوں کے ساتھ بنیادی سہولیات سے متعلق سوالات، میاں کاشف
قصور: مقامی صحافی میاں کاشف نے قصور فوڈ اسٹریٹ کے افتتاح اور اس منصوبے کے حوالے سے ہونے والی تعریفوں پر تنقیدی سوالات اٹھائے ہیں۔
اپنے بیان میں میاں کاشف نے سوال کیا کہ کیا فوڈ اسٹریٹ بننے کے ساتھ باقی شہر کی سڑکیں بھی مکمل ہو چکی ہیں اور کیا عوام کو بنیادی سہولیات میسر آ رہی ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ جن افسران کا منصوبے میں کوئی عملی کردار نہیں، انہیں بھی کامیابی کا سہرا پہنایا جا رہا ہے، جبکہ عوامی مشکلات کو نظرانداز کرکے مصنوعی کامیابی کے جشن منائے جا رہے ہیں۔
میاں کاشف نے اپنے بیان کے اختتام پر ایسے طرزِ عمل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تکلیف نظرانداز کرکے مصنوعی کامیابی کے جشن منانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
