
سرکل چونیاں میں رات گئے پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے، متعدد کارکن گرفتار
قصور: سرکل چونیاں میں رات گئے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور متعدد کارکنوں کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی صحافی مقصود سرور کیفی کے مطابق پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران متعدد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
کارروائی کی وجوہات، گرفتار افراد کی تعداد اور دیگر تفصیلات کے حوالے سے مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔
