
قصور: چونیاں-کھڈیاں روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، بچہ شدید زخمی
قصور: چونیاں سے کھڈیاں کی جانب آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے سکندر پورہ اسٹاپ کے قریب مبینہ طور پر تیز رفتار کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار کی زد میں سڑک پر کھڑا بچہ اور ایک شخص بھی آ گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر کنٹرول روم نے قریبی گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹریکٹر ٹرالی نے پہلے کار کو ٹکر ماری، جس کے بعد کار نے سڑک پر کھڑے بچے اور شخص کو بھی ہٹ کیا۔
حادثے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی بچے کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
