
قصور فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح جلد، تزئین و آرائش آخری مراحل میں
قصور: ڈپٹی کمشنر آفس قصور کے مطابق قصور فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح جلد متوقع ہے، جبکہ فوڈ اسٹریٹ کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق فوڈ اسٹریٹ کو خوبصورت لائٹس، فواروں اور جدید فوڈ کیبنز سے آراستہ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد شہریوں کے لیے بہتر، خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔
قصور فوڈ اسٹریٹ کی تکمیل کے بعد شہریوں کو تفریح اور کھانے پینے کے لیے ایک بہتر ماحول میسر آنے کی توقع ہے۔
